کراچی(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستانی کرکٹرز اور شائقین ایک ساتھ کھڑے ہیں تاکہ دنیا کو یہ بتایا جا سکے کہ ہم سب پاس حسن علی کے ساتھ ہیں۔
کرکٹ شائقین کا ردعمل، اس وقت سامنے آیا جب شرمناک بھارتی میڈیا نے پورے واقعہ کو شرمناک موڑ دینے کی کوشش کی ، جس کے بعد لوگوں نے بڑی تعداد میں باؤلر کی حمایت کی اور میتھیو ویڈ کا اہم کیچ چھوڑنے پر اسے معاف کر دیا ۔
ہندوستان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستانی مداح حسن علی پر اس لیے تنقید کررہے ہیں کہ ان کی اہلیہ سمیعہ آرزو ہندوستانی ہیں۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے ایک نیوز آرٹیکل کا اقتباس ہے کہ ’’وہ حسن کی بیوی ہندوستانی ہے، اسی لیے پاکستانی ٹرولر اس سے نفرت کرتے ہیں”
WION جو کہ ایک ہندوستانی کثیرالقومی انگریزی زبان کا نیوز چینل ہے جو پاکستان سے متعلق مسائل کی متعصبانہ اور ہائپر نیشنلسٹ کوریج کے لیے جانا جاتا ہے، اس کا کہنا ہے کہ "حسن علی کو پاکستان کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد مذہبی بنیادوں اور ازدواجی حیثیت پر بے رحمی سے ٹرول کیا گیا”۔
ایک اورہندوستانی ویب سائٹ اوپی انڈیا کی خبرمیں کہا گیا کہ "پاکستانی پیسرپراپنی ہندوستانی بیوی کو خوش کرنے کے لیے میچ فکسنگ کا الزام ہے”۔
"واقعے کے بعد، سینئر کرکٹر شعیب ملک کو ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن سوشل میڈیا کے ایک مخصوص طبقے کو یقین نہیں آیا، وہ ان پرسخت غصے میں آگئے ، انہیں بے رحمی سے گالم گلوچ اور ٹرول کیا۔
زی نیوز کے اینکر سدھیر چوہدری نے آن ایئر دعویٰ کیا کہ سامعہ آرزو کے ساتھ بدسلوکی کی گئی اور سوشل میڈیا پر اس حقیقت کے لیے بہت زیادہ ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ ہندوستانی ہیں۔
اس معاملے کی حقیقت یہ ہے کہ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے ایک حصے نے فاسٹ باؤلر کو نشانہ بنایا اور انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
تاہم، یہ کہنا کہ پاکستانی کرکٹ شائقین حسن علی کو گالیاں اور ٹرول کر رہے ہیں، چند لوگوں کی ٹویٹس یا سوشل میڈیا کے مشاہدات کی بنیاد پر، یہ محض گھٹیا صحافت ہے۔
کئی پاکستانیوں نے فاسٹ باؤلر کی ہمت بڑھائی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ان کا حوصلہ بڑھایا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…