دبئی(ویب ڈیسک) جمعرات کی رات دوسرے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے پاکستان کو شکست دینے کے بعد، پاکستان کرکٹ ٹیم کے شائقین کے لیے جشن منانے کے لیے کچھ زیادہ نہیں تھا۔
تاہم، ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے دنیا بھر کے ہزاروں مداحوں کو خوش کردیا۔ اور وہ تھی آسٹریلیا کے گلین میکسویل اور پاکستان کے حارث رؤف دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل ٹاکرا ختم ہونے کے بعد جرسیوں کا تبادلہ۔
حارث رؤف بگ بیش لیگ کی فرنچائز میلبورن سٹارز کے لیے میکسویل کی کپتانی میں کھیل چکے ہیں۔
Stars family 💚 #TeamGreen pic.twitter.com/0WKyYRiLdz
— Melbourne Stars (@StarsBBL) November 11, 2021
حارث رؤف نے ٹورنامنٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں چھ میچوں میں پیسر نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں اور میگا ایونٹ میں 7.30 کا اکانومی ریٹ برقرار رکھا۔
میکسویل نے انسٹاگرام پر لکھا، "مجھے فخر ہے کہ یہ نوجوان اس لیول تک آیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا، "اس نے @starsbbl اور پاکستان کرکٹ کے لیے جو کچھ کیا ہے وہ غیر معمولی ہے! وہ ایک بہترین انسان اور ایک عظیم ٹیم کا ساتھی ہے، جسے میں ہمیشہ ایک دوست کی طرح یاد رکھوں گا۔”
28 سالہ رؤف کو ٹیگ کرتے ہوئے میکسویل نے اسے بتایا کہ وہ ایک ’’سپر اسٹار‘‘ ہے۔