حریم شاہ نے اپنے آفیشل ایکس اکاوْنٹ پر قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر شئیر کی ہے جس میں تمام پاکستانی کھلاڑی گراوْنڈ میں نماز ادا کررہے ہیں۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لکھا کہ "وہ تدبیر کرتے ہیں اور اللہ تدبیر کرتا ہے، یقیناً اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے”۔ حریم شاہ نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “انشاءاللہ! پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا”۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کوئی معجزہ ہی ہوگا لیکن ہم نے گزشتہ ورلڈ کپس اور ٹورنامنٹس میں پاکستان کے ساتھ معجزے ہوتے دیکھے ہیں۔ چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 300 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو صرف 13 رنز پر آؤٹ کردے یا اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر350 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 62 رنز پر آؤٹ کردے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ یہ صورتحال ناممکن سی ہے۔ البتہ اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 400 رنز بنائے اور پھر انگلش ٹیم کو 112 رنز پر آؤٹ کردے یا پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 450 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 161 رنز پر آؤٹ کردے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور پاکستان اسے 50 رنز پر محدود کر دے تو گرین شرٹس کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کر لے تو بھی سیمی فائنل پاکستان کا ہوگا لیکن یہ بالکل غیرممکن صورتحال ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…