ورلڈ کپ 2023 اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔ تین ٹیمز سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں جن میں بھارت، آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ شامل ہیں۔ چوتھی اور آخری ٹیم کیلئے فیصلہ کن معرکہ کل ہونے جا رہا ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ آپنے سامنے ہوں گےاور فیصلہ ہوگا نیوزی لینڈ کی قسمت کا۔
اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کے 10 پوائنٹس ہیں اور یہ ٹیم اپنے تمام میچز کھیل چکی ہے جبکہ انکا نیٹ رن ریٹ 0 اعشایہ 743 ہے۔ پاکستان کا آخری میچ کل ہوگا اور اس وقت پاکستان کے پوائنٹس 8 ہیں اور اگر پاکستان میچ جیتتا ہے تو شاہین بھی 10 پوائنٹس حاصل کر لیں گے لیکن مسئلہ ہے نیٹ رن ریٹ کا۔ پاکستان کا اس وقت نیٹ رن ریٹ 0 اعشایہ 036 ہے اور پاکستان کو سیمی فائنل کھیلنے کیلئے میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے رن ریٹ کو بھی بہت زیادہ بہتر کرنا ہوگا۔
اس وقت سب کا سوال یہی ہے کہ پاکستان کتنے رنز بنائے تو سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے؟
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا کوئی معجزہ ہی ہوگا لیکن ہم نے گزشتہ ورلڈ کپس اور ٹورنامنٹس میں پاکستان کے ساتھ معجزے ہوتے دیکھے ہیں۔ چلیں آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔
اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 300 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو صرف 13 رنز پر آؤٹ کردے یا اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر350 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 62 رنز پر آؤٹ کردے تو سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔ یہ صورتحال ناممکن سی ہے۔ البتہ اگر پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 400 رنز بنائے اور پھر انگلش ٹیم کو 112 رنز پر آؤٹ کردے یا پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اگر 450 رنز بنائے تو پھر وہ انگلش ٹیم کو 161 رنز پر آؤٹ کردے تو پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ اگر انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے اور پاکستان اسے 50 رنز پر محدود کر دے تو گرین شرٹس کو 2.5 اوورز میں ہدف مکمل کر لے تو بھی سیمی فائنل پاکستان کا ہوگا لیکن یہ بالکل غیرممکن صورتحال ہے۔