آویں تھل ڈیزرٹ ریلی 9سے 12 نومبر کو شروع ہوگی، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منظوری دے دی۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 200کلو میٹر تھل ڈیزرٹ ریلی کوٹ ادو اور لیہ کے اضلاع میں منعقدہوگی۔لیہ کے علاقے چوبارہ کے نواحی
علاقے سے تھل ڈیزرٹ ریلی کا آغاز ہوگا۔تھل ڈیزرٹ ریلی میں 100سے زائدشوقیہ اور پروفیشنل ڈرائیورز حصہ لیں گے۔ خواتین بھی تھل ڈیزرٹ ریلی میں شرکت کریں گی۔ ڈیزرٹ ریلی میں ڈرٹ بائیک اور کواڈ بائیک سوار بھی شرکت کریں گے۔9نومبر کو تھل ڈیزرٹ ریلی کے شرکاء کی رجسٹریشن، میڈیکل چیک اپ اور گاڑیوں کی انسپکشن ہوگی۔ تھل ڈیزرٹ ریلی میں جھومر، کبڈی، کلچرل شو اور فورٹ سٹال بھی لگائے جائیں گے۔تھل ڈیزرٹ ریلی کی تقریبات میں پپٹ شو، میجک شو، تاریخی ڈرامے، صوفیانہ کلام، قوالی بھی پیش کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تھل ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تھل ڈیزرٹ ریلی کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔تھل ڈیزرٹ ریلی شرکاء کی حفاظت کیلئے پولیس اور دیگر اداروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی۔صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، صوبائی مشیر کھیل وہاب ریاض، سیکرٹریز اطلاعات، سیاحت، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈیرہ غازی خان کے کمشنر،آرپی او ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔