ورلڈ کپ کے دوران حارث روف کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث روف پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف محسوس ک رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے مقامی ہوٹل میں پسلی میں کھینچاؤ کی تکلیف کے شکار حارث روف کا ٹیسٹ کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے۔ حارث راؤف نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران گراؤنڈ سے باہر گئے تھے۔حارث رؤف کا معمول کے مطابق ٹیسٹ ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے تین سیناریو سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان کا ایک میچ بچا ہے جس کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں جا سکتا ہے تاہم یہ آسان نہیں ہو گا۔ اگر 9 نومبر کو سری لنکا انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان انگلیڈ سے جیت کی صورت میں باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا چاہے وہ جیت 1 رن یا 1 وکٹ کی ہو۔
تاہم اگر انگلینڈ سری لنکا سے جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے 130 رنز کے مارجن سے جیتنا ہو گیا تاکہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیل سکے۔ سری لنکا اور انگینڈ کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو سری لنکا اور انگلینڈ کو ایک، 1 پوائنٹ ملے گا، ایسی صورت میں بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف انگلینڈ سے جیتنے کی ضرورت ہے چاہے ایک رن سے فتح ملے۔