پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکت دے دی، اب پاکستان کا ایک میچ بچا ہے جس کے بعد پاکستان سیمی فائنل میں جا سکتا ہے تاہم یہ آسان نہیں ہو گا۔ اگر 9 نومبر کو سری لنکا انگلینڈ کو ہرا دیتا ہے تو پاکستان انگلیڈ سے جیت کی صورت میں باآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا چاہے وہ جیت 1 رن یا 1 وکٹ کی ہو۔
تاہم اگر انگلینڈ سری لنکا سے جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے 130 رنز کے مارجن سے جیتنا ہو گیا تاکہ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کھیل سکے۔ سری لنکا اور انگینڈ کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے۔ اگر بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو سری لنکا اور انگلینڈ کو ایک، 1 پوائنٹ ملے گا، ایسی صورت میں بھی پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے صرف انگلینڈ سے جیتنے کی ضرورت ہے چاہے ایک رن سے فتح ملے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب پاکستان کو بڑے ٹوٹل کا سامنا تھا اور ساتھ ہی ساتھ بارش کا بھی خدشہ تھا، ایسے میں پاکستانی بیٹر فخر زمان نے شاندار سینچری بنا کر پاکستان کا سکور بڑھایا اور جب بارش آئی تو پاکستان فخر زمان کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے ڈک لوئس میتھڈ کے تحت نیوزی لیجنڈ سے 21 رنز آگے تھے اور یوں پاکستان جیت گیا۔
دنیا کرکٹ کے بڑوں نے جہاں فخر زمان کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی فخر زمان کی شاندار کارکردگی پر انہیں بڑا انعام دینے کا اعلان کردیا ہے۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف نے فخر زمان کےلیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔