Categories: کھیل

شاداب خان ان فٹ، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے باہر

قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان تاحال انجری سے پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاداب خان 1 سال کے دوران تیسری بار کنکشن انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی انجری کا آج جائزہ لیا جائے گا۔  اگر شاداب خان فٹ نہ ہوسکے تو ان کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ ہفتے کے روز بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آمنا سامنا ہوگا، شیڈیول کے مطابق میچ ساڑھے10 بجے شروع ہوگا البتہ ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی بھی انجری کا شکار ہیں اور اس فہرست میں اب فاسٹ بولر میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے جو کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ ان کو کور کرنے کیلئے فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو بھارت بلا لیا گیا ہے۔کیوی کھلاڑی جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے مزید برآں لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز کا شکار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کیلئے نیوزی لینڈ سے بڑے مارج سے جیت کی ضرورت ہے تاہم بارش کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا اور اگر ایسا ہوتا ہے تو پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے چانسز انتہائی کم ہو جائیں گے۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

1 دن ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

1 دن ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago