Categories: کھیل

انضمام الحق کے استعفیٰ دینے پر ذکاء اشرف کا بیان آگیا

انضمام الحق کی جانب سے چیف سلیکٹر پی سی بی کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ چئیرمین پی سی بی  نے کہا ہے کہ انضمام الحق کو معاملات پر وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن انہوں نے وضاحت دینے کی بجائے استعفیٰ دیدیا۔

کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ انضمام الحق کھلاڑیوں کی ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں، محمد رضوان بھی کمپنی کے مالکان میں شامل ہیں جبکہ انضمام الحق  نے ہی کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا تھا جبکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔ اس حوالے  سے انضمام الحق کوقذافی اسٹیڈیم طلب کیا تھا، چیف سلیکٹر اور کھلاڑیوں کی میڈیا کمپنی کی خبروں پر بورڈ کو تحفظات تھے جس پر انضمام الحق نے چیئرمین سے ملاقات کے بعد وضاحت دینے کے بجائے استعفیٰ دے دیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی ہے۔ انضمام الحق نے کہا ہے کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفی دینا بہتر سمجھا۔ مجھ پر الزامات لگنے کے بعد میں  نے پی سی بی سے بات کی تھی، مین نے بورڈ کو کہا تھا کہ آپ کو مجھ پر کوئی شک ہے تو انکوائری کر لیں، میں دستیاب ہوں۔

انضمام الحق نے کہا کہ میرا کھلاڑیوں کی ایجنٹ کمپنی کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔ مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی۔ اس پر میں نے بورڈ کو کہا کہ جب تک کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے تب تک میں عہدہ چھوڑ دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیزیں واضح ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بیٹھ جاؤں گا۔

Recent Posts

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور

4 اکتوبر کو ہر صورت ڈی چوک پہنچیں گے: علی امین گنڈاپور اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا…

2 ہفتے ago

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح ہماری توقعات سے زیادہ کم ہوئی ہے: وفاقی وزیر خزانہ اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ…

2 ہفتے ago

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟

پٹرول سستا مگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی کیوں نہیں؟ حالیہ دنوں میں حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی…

2 ہفتے ago

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کا استعفیٰ منظور کر لیا لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ…

2 ہفتے ago

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی

عمران خان اب عالم اسلام کے لیڈ ربن چکے ہیں:پرویز الٰہی لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واضح…

2 ہفتے ago

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا

نواز شریف نے لندن جانے کا اپنا منصوبہ مؤخر کر دیا لاہور:آئینی ترمیم کے مسئلے کی وجہ سے مسلم لیگ…

2 ہفتے ago