Categories: کھیل

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج کل سیاست کا بازار گرم ہے۔ ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ملاقات سے واپسی  کے بعد انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ انضمام الحق کھلاڑیوں کی ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں، محمد رضوان بھی کمپنی کے مالکان میں شامل ہیں جبکہ انضمام الحق  نے ہی کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا تھا جبکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔

انضمام پی سی بی سے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی وصول رہے تھے اور کھلاڑیوں کی ایجنٹ کمپنی کے مالکان میں سے بھی تھے۔ اب انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

6 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

6 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

7 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

7 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

10 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

10 گھنٹے ago