چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں آج کل سیاست کا بازار گرم ہے۔ ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور سابق کپتان انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ملاقات سے واپسی کے بعد انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ انضمام الحق کھلاڑیوں کی ایجنٹ کی کمپنی کے شیئرہولڈر ہیں، محمد رضوان بھی کمپنی کے مالکان میں شامل ہیں جبکہ انضمام الحق نے ہی کھلاڑیوں سے مذاکرات کر کے انہیں تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی کی آمدنی سے بھی شیئر دلایا تھا جبکہ کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی 202 فیصد تک اضافہ کرایا تھا۔
انضمام پی سی بی سے 25 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ بھی وصول رہے تھے اور کھلاڑیوں کی ایجنٹ کمپنی کے مالکان میں سے بھی تھے۔ اب انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔