Categories: کھیل

آئی سی سی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہو گیا

آئی سی سی ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کر دیا گیا۔ آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شاہینوں نے 4 اوورز مقررہ وقت کے بعد کروائے تھے۔

گزشتہ روز پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270 سکور بنایا تھا جس کے جواب میں پروٹیز نے میچ 1 وکٹ سے جیت لیا۔ دوسری جانب گزشتہ روز چنئی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں امپائرز کی جانب سے دیے گئے کچھ فیصلے متنازعہ ہو گئے جبکہ ڈی آر ایس سسٹم کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران ایک موقع پر پاکستانی ٹیم کو جیت کے لیے 1 وکٹ اور جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 8 رنز درکار تھے، اس دوران حارث رؤف کی ایک گیند جنوبی افریقی بیٹر تبریز کے پیڈ پر لگی جس پر پاکستان کی جانب سے ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل کی گئی لیکن امپائر کی جانب سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر پاکستان نے ریویو لے لیا۔

ریویو میں نظر آیا کہ بال وکٹ کی اسٹمپس سے ٹکرا رہی ہے لیکن اس کا آدھے سے زیادہ حصہ باہر ہے جس کی وجہ سے قوانین کے تحت امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تھرڈ امپائر نے تبریز کو ناٹ آؤٹ قرار دے دیا، اس فیصلے کے بارے میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  نے آئی سی سی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بُری امپائرنگ اور قوانین پاکستان کی شکست کی وجہ بنے ہیں اور آئی سی سی کو یہ قانون تبدیل کرنا چاہیے اگر گیند اسٹمپ پر لگ رہی ہے پھر بھلے آن فیلڈ امپائر نے آؤٹ دیا ہو یا ناٹ آؤٹ اس سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے اور وہ آؤٹ قرار دیا جانا چاہیے۔

جنوبی افریقا کی اننگز کے 19ویں اوور میں پاکستانی  باؤلر اسامہ میر کی ایک گیند ساؤتھ افریقی بیٹر وین ڈر ڈسن کے پیڈ پر لگی، اسامہ میر کی جانب سے زوردار اپیل کی گئی جس پر امپائر پال ریفل  نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔ ساؤتھ افریقی بیٹر کی جانب سے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا گیا اور جب ٹی وی پر ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے گیند کو دکھایا گیا تو اسامہ میر کی گیند کو پہلے وکٹوں سے بہت باہر جاتے دکھایا گیا لیکن کچھ ہی لمحے بعد ایک اور ٹی وی ری پلے دکھایا گیا جس پر گیند وکٹوں کو چھو رہی تھی جس پر آؤٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

اس پر آئی سی سی نے وضاحت دی کہ پہلے دکھائی گئی گیند ڈی آر ایس کی غلطی کی وجہ سے باہر جاتی دکھائی دی تھی البتہ بعد میں جب گیند وکٹوں کو لگتی دکھائی دی تو وہ درست گیند تھی۔ اس کے بعد بھارتی میں موجود ڈی آر ایس سسٹم پر بہت سے سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

بیٹر کے زوردار شارٹ نے ایمپائر کے منہ کا حلیہ بگاڑ دیا

بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…

20 گھنٹے ago

اجتجاج کا معاملہ،حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ابتدائی رابطے کے بعد 2 ملاقاتیں

پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…

22 گھنٹے ago

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور

سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…

2 دن ago

باباوانگا کی ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں

معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…

2 دن ago

عمران خان کا پیغام ہے کہ تمام پاکستانی 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لئے نکلیں۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

4 دن ago

پاکستان میں وی پی این بند نہیں ہوا۔ اس کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی اور کاروبار کا چلنا ممکن نہیں

چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…

4 دن ago