پاکستان کے کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن نے کھلاڑی عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ایشین گیمز میں عادل حسین کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاہے، جس کے بعد کھلاڑی عادل حسین کو معطل کر کے اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اپاکستان کبڈی فیڈریشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ عادل حسین کے خلاف واڈا قوانین کے مطابق کارروائی ہو گی۔
خیال رہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی کبڈی ٹیم نے برانز میڈل جیتا تھا جبکہ ایشین گیمز مین پاکستان نے ایک سلور اور دو برانز میڈل بھی جیتے تھے ۔عادل حسین پر پابندی کے ساتھ میڈل بھی چھن جائے گا۔
کھلاڑی اگر اپنی جسمانی طاقت بڑھانے کیلئے کوئی ممنوعہ ادویات یا سٹیرائڈز وغیرہ استعمال کریں تو اسے ڈوپنگ کہا جاتا ہے اور تمام کھیلوں میں دوپنگ پر سخت پابندی ہے۔ اگر کوئی کھلاڑی ڈوپنگ کرتے ہوئے پکڑا جائے تو اسے سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔