انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اسی ہفتے متوقع
لاہور:انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے۔ شان مسعود کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے کپتان برقرار رکھا جائے گا اور قومی ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان میں رپورٹ کرے گی۔ اسی روز انگلینڈ کی ٹیم بھی ملتان پہنچے گی۔ مہمان انگلینڈ کی ٹیم کا 3 اکتوبر کو ریسٹ ڈے ہوگا جبکہ پاکستانی ٹیم اسی روز اپنے پہلے ٹریننگ سیشن میں شرکت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کی ٹیم میں 3 سے 4 تبدیلیاں متوقع ہیں۔ لاہور میں کنکشن کیمپ کے بعد ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی فیصل آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف اور اسد شفیق پہلے سے چیمپئنز کپ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سلیکشن کمیٹی کے نان ووٹنگ ممبران بھی فیصل آباد میں موجود ہیں۔
سلیکشن کمیٹی کے ارکان، کپتان اور ہیڈکوچ کے ساتھ مشاورت کے بعد ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چیمپئنز کپ کا فائنل اتوار کو شیڈول ہے اور اس سے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی منظوری کے بعد قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر کو ملتان میں ہی ہوگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…