پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کب کھیلا جائے گا؟اعلان جلد متوقع
لاہور:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان ایک دو دن میں متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو شیڈول ہے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ابھی تک سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کیا۔
پی سی بی ملتان اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں میچز کرانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ملتان کو ایک اضافی ٹیسٹ میچ کی میزبانی دینا چاہتا ہے۔ کراچی میں چیمپئینز ٹرافی کے باعث جاری تعمیراتی کام کی وجہ سے اسے اس وقت زیر غور نہیں رکھا جا رہا ہے۔
ملتان کی سازگار کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کے لیے پی سی بی نے دو ٹیسٹ ملتان میں کرانے کا منصوبہ بنایا ہے، جبکہ پہلا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں کرانے کا دوسرا آپشن بھی موجود ہے۔
دوسری جانب، انگلینڈ کرکٹ ٹیم یکم اکتوبر کو پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگی، اور بین اسٹوکس کو مکمل فٹنس نہ ہونے کے باوجود 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کا آخری دورہ 2022 میں کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ٹیسٹ اور ٹی20 سیریز کھیلی۔ انگلینڈ کی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-0 سے کامیابی حاصل کی اور ٹی20 سیریز میں بھی فتح حاصل کی۔ یہ دورہ پاکستان کے لیے اہم تھا کیونکہ انگلینڈ نے تقریباً 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…