ورلڈ کپ 2023 ،بھارت نے کتنے امریکی ڈالر کمائے؟ تفصیلات جاری
لندن:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے دوران ہونے والی کمائی اور اس کے معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے ورلڈ کپ کے دوران سیاحت، میچز، اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1.39 بلین امریکی ڈالرز (یعنی 11 ہزار 637 کروڑ سے زائد بھارتی روپے) کی آمدنی حاصل کی۔ یہ کمائی بھارت کی معیشت کو بڑھانے میں نہایت اہم ثابت ہوئی اور اس کا بڑا حصہ سیاحتی شعبے میں اضافہ سے جڑا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مختلف مقامات پر ہونے والے میچز کی وجہ سے کرکٹ شائقین نے نہ صرف میچز سے لطف اندوز ہوئے بلکہ رہائش، سفر، کھانے پینے کی اشیا اور دیگر خدمات سے بھی فائدہ اٹھایا، جس سے میزبان شہروں میں سیاحت کو فروغ ملا اور مجموعی طور پر 861.4 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگا ایونٹ میں 1.25 ملین افراد نے شرکت کی، جن میں سے 75 فیصد شائقین ایسے تھے جو پہلی بار 50 اوور فارمیٹ میں دلچسپی لے کر اسٹیڈیم آئے۔ اس کے علاوہ، تقریباً 55 فیصد شائقین نے ہندوستان کا دورہ کیا جن میں 19 فیصد افراد ایسے تھے جو پہلی بار بھارت آئے۔ ان اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ورلڈ کپ نے نہ صرف کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ بھارت کی سیاحتی صنعت کو بھی بڑی حد تک تقویت بخشی۔
آئی سی سی نے نیلسن کے ذریعے کیے گئے اقتصادی جائزے میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ میگا ایونٹ کمائی کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا ون ڈے ورلڈ کپ تھا۔ رپورٹ کے مطابق، اکتوبر-نومبر 2023 میں ہونے والا یہ ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں نہایت کامیاب ثابت ہوا، جس نے نہ صرف شائقین کی دلچسپی کو بڑھایا بلکہ بھارت کو معاشی طور پر بھی بہت فائدہ پہنچایا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے اپنے بیان میں کہا کہ "مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 نے کرکٹ کی اقتصادی طاقت کا زبردست مظاہرہ کیا اور بھارت کو 1.39 بلین امریکی ڈالر کا معاشی فائدہ پہنچایا۔” ان کے مطابق یہ ٹورنامنٹ کرکٹ کی عالمی اہمیت اور اقتصادی اثرات کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
آسٹریلیا نے اس ورلڈ کپ میں ناقابلِ شکست بھارتی ٹیم کو شکست دے کر ریکارڈ چھٹی بار ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس فائنل میچ نے بھی کرکٹ کے شائقین کی دلچسپی کو عروج پر پہنچا دیا اور بھارت کے ساتھ ساتھ عالمی کرکٹ کی مقبولیت میں بھی اضافہ کیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…