اسکاٹ لینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے ریکارڈز کی بھرمار کر دی

اسکاٹ لینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے ریکارڈز کی بھرمار کر دی

ایڈن برگ:آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شاندار جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 155 رنز کا ہدف محض 10 اوورز میں حاصل کر کے نئے ریکارڈز قائم کیے۔ پاور پلے میں آسٹریلوی بلے بازوں نے مجموعی طور پر 24 باؤنڈریز ماریں، جو ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔
ایڈنبرا میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے اس میچ کے لیے اپنے اہم فاسٹ باؤلرز مچل اسٹارک اور جوش ہیزلووڈ کو آرام دیا اور نئے فاسٹ باؤلرز کو موقع فراہم کیا۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے، جس میں کوئی کھلاڑی نصف سنچری نہ بنا سکا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسے 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، میتھیو کراس 27 اور کپتان رچرڈ بیرنگٹن 23 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو پہلے ہی اوور میں برینڈن میک میولن نے جیک فریزر کو آؤٹ کر کے مشکلات میں ڈال دیا، لیکن اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے اسکاٹ لینڈ کے باؤلرز پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور ابتدائی 6 اوورز میں ہی 113 رنز بنا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، جبکہ مچل مارش نے 12 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ مارش کے آؤٹ ہونے کے بعد ہیڈ نے مزید جارحانہ انداز اختیار کیا اور صرف 25 گیندوں پر 80 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
آسٹریلیا نے صرف 9.4 اوورز میں 155 رنز کا ہدف حاصل کر کے میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا اور ساتھ ہی کئی نئے عالمی ریکارڈز بھی قائم کیے۔ آسٹریلیا نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنائے، جو ٹی20 کرکٹ میں دوسرا بڑا اسکور ہے۔ پاور پلے میں سب سے بڑے اسکور کا ریکارڈ رومانیہ کے پاس ہے، جس نے 2021 میں سربیا کے خلاف بغیر کسی نقصان کے 116 رنز بنائے تھے۔
آسٹریلیا نے ہدف حاصل کیا تو میچ میں 62 گیندوں کا کھیل باقی تھا، جو 150 رنز سے زائد کے ہدف کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھی رومانیہ کے پاس تھا، جس نے 2021 میں یونان کے خلاف 158 رنز کا ہدف 12.5 اوورز میں حاصل کیا تھا۔
یہ 10 اوورز کے اندر حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے، جبکہ ٹریوس ہیڈ کی پاور پلے میں 73 رنز کی اننگز ٹی20 انٹرنیشنل میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ انہوں نے پاور پلے میں 16 باؤنڈریز ماریں، جو کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے پاور پلے میں سب سے زیادہ باؤنڈریز ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس تھا، جنہوں نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 14 باؤنڈریز ماریں تھیں۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے پاور پلے میں مجموعی طور پر 24 باؤنڈریز مار کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا، جو اس سے پہلے رومانیہ کے پاس تھا جس نے 21 باؤنڈریز ماری تھیں۔

web

Recent Posts

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے

پنجاب میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 3ہزار چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائینگے لاہور: پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں پنجاب…

5 گھنٹے ago

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

جہیز میں بائیک اور پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا امروہہ، بھارت: بھارت…

5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا

سپریم کورٹ کی وضاحت جاری کرنے کا عمل متنازع ہوگیا اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 8 ججز کی جانب سے…

6 گھنٹے ago

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق

تنہائی کا احساس فالج کا خطرہ بڑھا دیتا ہے: ماہرین کی تحقیق نیویارک: ماہرین صحت کے ایک تازہ مطالعے میں…

7 گھنٹے ago

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

9 گھنٹے ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

10 گھنٹے ago