بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ 10 سے باہر
دبئی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں ایک اور دھچکا لگا ہے، جس کے نتیجے میں وہ چار سال بعد بلے بازوں کی فہرست میں ٹاپ 10 سے باہر ہو گئے ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ناقص کارکردگی نے ان کی رینکنگ کو مزید متاثر کیا، جس کے بعد بابر اعظم اب 712 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی چار اننگز میں مجموعی طور پر صرف 64 رنز بنائے، جبکہ دسمبر 2022 کے بعد سے وہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری اسکور کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
اس کمزور کارکردگی کی وجہ سے ان کی رینکنگ میں مسلسل تنزلی ہو رہی ہے۔دوسری جانب، آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان دسویں نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ بھارتی بلے بازوں میں روہت شرما، یشسوی جیسوال اور ویرات کوہلی نے بالترتیب چھٹی، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کو برقرار رکھا ہوا ہے۔
آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے اور ان کے ہم وطن ڈیریل مچل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور انگلینڈ کے ہیری بروک بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
دوسری طرف، ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی رینکنگ میں بھی کمی ہوئی ہے اور وہ گیارہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تاریخی ناکامی کے باعث ٹیم کی رینکنگ بھی متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی ٹیم چھٹی پوزیشن سے آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…