احسن ایاز نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کر دیا
پاکستان کے احسن ایاز نے امریکی ریاست ٹیکساس میں منعقدہ کولی ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں احسن نے بھارت کے یاش بھارگوا کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ کولی ول اوپن اسکواش کے فائنل میں تیسرے نمبر پر سیڈڈ احسن ایاز نے انڈین حریف یاش بھارگوا کو تین ایک سے شکست دے کر اپنے کیریئر میں ایک اور ٹائٹل جیت لیا۔
فائنل میں احسن نے پہلا گیم گیارہ چھ کے اسکور سے جیتا، جس کے بعد یاش بھارگوا نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا گیم آٹھ گیارہ سے اپنے نام کیا۔ تاہم، احسن نے ہمت نہ ہاری اور تیسرا گیم گیارہ تین اور چوتھا گیم گیارہ آٹھ کے اسکور سے جیت کر میچ اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے بعد احسن ایاز کے کیریئر میں ایک اور ٹرافی کا اضافہ ہوا۔
اس سے پہلے سیمی فائنل میں احسن ایاز نے ملائیشیا کے یئی زیان سیاو کو اور دوسرے راؤنڈ میں آئرلینڈ کے ڈینس گلوسکی کو شکست دی تھی۔ یہ احسن ایاز کا اس سال کا پانچواں ٹائٹل ہے، جو ان کی مستقل محنت اور کھیل میں دلچسپی کا مظہر ہے۔ کولی ول اوپن اسکواش کی مجموعی انعامی رقم تین ہزار ڈالر تھی، جس میں احسن کی شاندار کارکردگی نے انہیں چیمپئن بنا دیا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…