Categories: کھیل

بنگلادیش کا شاندار کم بیک، پاکستان 274 رنز پر ڈھیر

بنگلادیش کا شاندار کم بیک، پاکستان 274 رنز پر ڈھیر

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری وسرا ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 274 رنز پر آؤٹ کر کے شاندار کم بیک کیا۔ بنگلادیش کی باؤلنگ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو ناکام کر دیا۔

بنگلادیش کے باؤلرز نے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔ مہدی حسن میراز نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد نے تین وکٹیں لیں جبکہ شکیب الحسن اور ناہین رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کی محنت اور عمدہ باؤلنگ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر مشکلات میں ڈال دیا۔پاکستانی ٹیم کا آغاز مشکل رہا۔ عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ کپتان شان مسعود اور صائم ایوب نے ایک شاندار 107 رنز کی شراکت قائم کی، مگر شان 57 اور صائم 58 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مڈل آرڈر میں سعود شکیل نے 16، بابر اعظم نے 31، محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز بنائے۔ خرم شہزاد، محمد علی اور ابرار احمد کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔

بنگلادیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان کو جلد آؤٹ کر کے برتری حاصل کی جائے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ۔بنگلادیش: کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مشفق الرحیم، تسکین احمد، شکیب الحسن، حسن محمود اور ناہید رانا۔

web

Recent Posts

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟

زمین کے گرد ملبے کا دائرہ، کیا اس نے دنیا کے موسم پر اثر ڈالا؟ میلبرن: ایک حیرت انگیز تحقیق…

3 گھنٹے ago

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا

2030 تک سعودی عرب شمسی توانائی سے 40 گیگا واٹ بجلی پیدا کرے گا ریاض: سعودی عرب نے شمسی توانائی…

4 گھنٹے ago

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل

کراچی میں یومیہ 45 افراد ہارٹ اٹیک کا شکار، 15 فیصد نوجوان نسل شامل کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب…

4 گھنٹے ago

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

6 گھنٹے ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

7 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

7 گھنٹے ago