پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف 17 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے لیے 17 رکنی پاکستان کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں اور دوسرا میچ کراچی میں 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کے ترجمان کے مطابق، ٹیسٹ سکواڈ کا ٹریننگ کیمپ 11 اگست سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیمپ کی نگرانی کریں گے۔ یہ جیسن گلیسپی کی پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔ 17 اگست کی صبح بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کے اسلام آباد پہنچنے کے امکانات ہیں وہ اسی دن دوپہر کو اپنے ٹریننگ کا آغاز کر سکتی ہے۔
پاکستان ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی فہرست یہ ہے:
شان مسعود (کپتان)
سعود شکیل (نائب کپتان)
عامر جمال (فٹنس سے مشروط)
عبداللہ شفیق
ابرار احمد
بابر اعظم
کامران غلام
خرم شہزاد
میر حمزہ
محمد علی
محمد ہریرہ
محمد رضوان (وکٹ کیپر)
نسیم شاہ
صائم ایوب
سلمان علی آغا
سرفراز احمد (وکٹ کیپر)
شاہین شاہ آفریدی
شان مسعود ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ شاہین شاہ آفریدی کے ورک لوڈ کو سنبھالنے کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو آسٹریلیا کے دورے پر نائب کپتان تھے۔
پاکستان ٹیم کو 21 اگست 2024 سے 5 اپریل 2025 تک 9 ٹیسٹ، 14 ٹی ٹونٹی اور کم از کم 17 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ہیں۔ ٹیسٹ سکواڈ میں 13 کھلاڑی وہی ہیں جو پاکستان ٹیم کے گزشتہ دورہ آسٹریلیا میں شامل تھے۔
آسٹریلیا کے دورے میں شامل امام الحق، فہیم اشرف، حسن علی (زخمی)، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر (زخمی)، نعمان علی اور ساجد خان اس بار سکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔
قومی سلیکشن کمیٹی نے بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ کے لیے بھی پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان شاہینز سکواڈ میں شامل کھلاڑی یہ ہیں:
سعود شکیل (کپتان)
کامران غلام
مہران ممتاز
میر حمزہ
محمد علی
محمد رمیز جونیئر
محمد ہریرہ
نسیم شاہ
سعد بیگ (وکٹ کیپر)
سعد خان
صائم ایوب
ثمین گل
سرفراز احمد (وکٹ کیپر)
عمر امین
اس نئے سکواڈ کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستانی کرکٹ شائقین بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والی اس سیریز کے لیے پرجوش ہیں، جو پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع ہے۔