کرکٹ معاملات دیکھنے کیلئے چیئرمین پی سی بی نے بڑافیصلہ کردیا
لاہور (سپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وقار یونس نے پی سی بی چیئرمین کے ایڈوائزر کے طور پر اپنے عہدے کا آغاز کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کرکٹ کے امور کی نگرانی کا ذمہ وقار
یونس کو سونپ دیا ہے۔
وقار یونس کی پہلی ذمہ داری بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے انتظامات دیکھنا ہے، جس میں وہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکٹرز اور کوچز کے ساتھ رابطہ رکھیں گے۔ سیریز کا آغاز 21 اگست سے
ہوگا، جبکہ مہمان ٹیم 17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گی اور سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کے انتخاب اور کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی نے انتظامی امور کی
دیکھ بھال کیلئے خود کو مختص کیا ہے، جبکہ کرکٹ سے متعلق تمام فیصلے وقار یونس کے تحت ہوں گے۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…