ٹیسٹ اورٹی20کھلاڑیوں کی رینکنگ،جوروٹ نے کین ولیمسن کوپیچھے چھوڑدیا
لاہور: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے حال ہی میں ٹیسٹ اور ٹی 20 کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کی ہے۔ اس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری دیکھنے کو ملی ہے، جبکہ ٹی 20 کی فہرست میں ان کی
پوزیشن نیچے آئی ہے۔
انگلینڈ کے جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو شکست دے کر ٹیسٹ بیٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ کین ولیمسن اب دوسرے نمبر پر ہیں۔ بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجے کی ترقی کے بعد تیسرے
نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ اور بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ایک ایک درجے بہتری دکھائی اور بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا تیسرے نمبر پر
ہیں۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن بھی برقرار ہے۔ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ بابر اعظم ایک درجے کی تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
سوریا کمار یادیو دوسری، فل سالٹ تیسری، اور یشسوی جیسوال چوتھی پوزیشن پر ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجے نیچے آ کر چھٹے نمبر
پر آ گئے ہیں۔ٹی 20 آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے نمبر پر ہیں، زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ سری لنکا کے ونندو ہسارانگا دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…