سابق کپتان شاہدآفریدی کاکرکٹ بورڈ کیخلاف بڑابیان
لاہور:قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ کرکٹ بورڈ کو قرار دیدیاہے۔ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہاکہ پی سی بی میں پے در پے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑتاہے ایک سسٹم کو کم از کم 3 سال کا وقت ملناچاہیےان کامزیدکہناتھاکہ ہر سال پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور نیا نظام متعارف کروادیا
جاتا ہےجس سے کرکٹ بھی اورکھلاڑی میں متاثرہوتےہیں کسی بھی ملک میںچیزیں ایسے نہیں چلتیںجیسے پاکستان میں چلایاجارہاہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ تمام سینئر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو بیٹھ کر
منصوبہ بنانا ہوگاہر سال نیا نظام بناکر کیسے توقع کرسکتے ہیں۔پاکستان کو آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے اپنے ابتدائی 2 میچوں میں شکست کاسامناکرناپڑااورگروپ راؤنڈ سے ہی باہر ہوگئی جبکہ ایونٹ میں امریکہ کی ٹیم کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست بھی برداشت کرناپڑی۔ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا