ویمنزایشیاء کپ:پاکستانی ٹیم نے نیاریکارڈ قائم کرکے شائقین کے دل جیت لئے
کراچی:سری لنکا میں کھیلے جانےوالے ویمنز ٹی 20 ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم نے 10وکٹوںسے یواے ای کوشکست سے دوچارکرتے ہوئے نیاریکارڈ قائم کردیاہے پاکستانی ٹیم 10وکٹوں سے میچ جیتنے والی دنیاکی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔کی تاریخ میں پاکستان ٹیم 10 وکٹوں سے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔متحدہ عرب امارات کیخلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے مخالف ٹیم کوپہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی یواے ای نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورزمیں8وکٹوں کےنقصان پر103سکورکئے ۔
پاکستان نے اپنی اننگ کاآغازکیا اوراوپننگ جوڑی نے دھواں دھاربیٹنگ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے گیندبازوں کے چھکے چھڑوادئیے گل فیروزہ اورمنیبہ علی نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 14اووراورایک گیند پرہدف پورا کرلیا گل فیروزہ نے62اورمنیبہ علی نے37رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی،پاکستان کی طرف سے کھیلنے وال سعدیہ اقبال،نشرہ سندھو اورطوبیٰ نے2دواورکپتان نداڈارنےایک بلے بازکوپویلین کی راہ دکھائی۔اس سے پہلے بھی پاکستان نے11سال پہلے آئرلینڈکودس وکٹوں سے ہرایاتھا۔