Categories: کھیل

پاکستان شاہینزکے بائولرچھاگئے،بنگلہ دیش کو148سکورسے پچھاڑدیا

پاکستان شاہینزکے بائولرچھاگئے،بنگلہ دیش کو148سکورسے پچھاڑدیا

مہران ممتازنے84سکوردے کر4اورشاہنوازدھانی نے57رنزپر3کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا
ڈارون: پاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کو 4روزہ میچ میں 148 رنز سے ہراکرفتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

پاکستان کے گیندبازوں نے عمدہ بائولنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیش بلے بازوں کوناکام بنادیا۔بائیں بازو کے سپنر مہران ممتاز اور فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی میدان میں چھائے رہےڈی ایکس سی ایرینا میں ہونےوالے میچ میں بنگلہ دیش کو فتح کیلئے 428 رنز کا ہدف ملا لیکن مہران ممتاز اور شاہنواز دھانی کی دھواں دھاربائولنگ کے آگے وہ اپنی دوسری اننگز میں 279 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

مہران ممتازنے84سکوردے کر4اورشاہنوازدھانی نے57رنزپر3کھلاڑیوں کوآئوٹ کیابنگلہ دیش اے نے میچ کے آخری دن20 سکوربغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز شروع کی اور پہلی وکٹ کیلئے 50 اور دوسری وکٹ کیلئے 69 رنز کی شراکت ہی قائم کی۔190 رنز پر صرف 3وکٹیں گری تھیں لیکن 36 رنز کے اضافے پر 5 وکٹیں اڑگئیں۔

دوسری اننگزشروع ہوتے ہی بنگلہ دیش اے کے امیت حسن نےبہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 14چوکے مارکر71سکورسمیٹےاورپرویزحسین نے 57سکوربنائے جس میں6چوکے اور2چھکے بھی جڑے۔پاکستانی شاہینزکوبنگلہ دیش کی آخری وکٹ اڑانے کیلئے کچھ دیرانتظارکرناپڑا اورمحمدعلی نے29رنز پربنگلہ دیش اے کے بلے بازکاکیچ پکڑتے ہوئے جیت کواپنے لئے یقینی بنایا۔

web

Recent Posts

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری

قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان نے…

1 گھنٹہ ago

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ

میرے حوصلے قاتلانہ حملوں سے نہیں ٹوٹ سکتے، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدارتی الیکشن میں اپوزیشن کے امیدوار اور سابق صدر…

2 گھنٹے ago

جاپانی شوہر کی دن میں 100 فون کالز, اہلیہ کی شکایت پر گرفتاری

جاپانی شوہر کی دن میں 100 فون کالز, اہلیہ کی شکایت پر گرفتاری اماگاساکی، جاپان: جاپان کے شہر اماگاساکی سے…

2 گھنٹے ago

ایکس (ٹویٹر) کی بندش پر پی ٹی اے نے اپنا مؤقف بدل دیا

ایکس (ٹویٹر) کی بندش پر پی ٹی اے نے اپنا مؤقف بدل دیا کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ایکس (ٹویٹر) کی…

2 گھنٹے ago

میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کے لیے خوشخبری, سزاؤں میں کمی

میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کے لیے خوشخبری, سزاؤں میں کمی اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر…

3 گھنٹے ago

دماغی کینسر کی تشخیص کے لیے انقلابی پیش رفت, خون کا ٹیسٹ متعارف

دماغی کینسر کی تشخیص کے لیے انقلابی پیش رفت, خون کا ٹیسٹ متعارف واشنگٹن: دماغی کینسر کی تشخیص میں ایک…

3 گھنٹے ago