لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی کے مستقبل کے بارے میں ابھی تک کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
محسن نقوی نے بتایا کہ آج کی ملاقات میں کھلاڑیوں کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ پر تبادلہ خیال ہوا، اور کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹرز نے فٹنس کے معاملے میں کوئی رعایت نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
محسن نقوی نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک کوچز کے ساتھ کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
ایک صحافی کے سوال پر کہ بابر اعظم کپتان برقرار رہیں گے یا نہیں، محسن نقوی نے جواب دیا کہ ابھی اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔
دوسری جانب، وائٹ بال ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی، جس کا دوسرا سیشن آج ہوگا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…