پاکستان میں منعقد ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی2025ء کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
لاہور: پاکستان میں ہونے والے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق افتتاحی میچ کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کھیلا جائے گا اور 20 فروری کو لاہور میں بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
گزشتہ ہفتے پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی ممکنہ تاریخوں کا شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے ساتھ شیئر کیا۔ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ ایونٹ کے میچز19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کے وینیوز (کراچی، لاہور، راولپنڈی) میں منعقد ہونگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور میں ہی کھیلے گی ۔ یکم مارچ کو پاک بھارت ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گے۔
آئی سی سی کی طرف سے فی الحال ابھی تک کوئی شیڈول منظر عام پر نہیں آیا۔ ممکنہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کی ٹیمیں گروپ اے میں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں بی گروپ میں شامل ہیں۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق 21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ جبکہ 22 فروری کو لاہور میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کا آپس میں جوڑ پڑے گا۔
23 فروری کو لاہور میں انڈیا اور نیوزی لینڈ جبکہ 24 فروری کو پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
25 فروری کو افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی میزبانی لاہور کرے گا جبکہ 26 فروری کو راولپنڈی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی۔
27 فروری کو لاہور میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ ، 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔
لاہور میں یکم مارچ کو پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی جبکہ 2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی۔
پہلا سیمی فائنل 5 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 6 مارچ کو راولپنڈی میں ہوگا ۔
ممکنہ شیڈول کے مطابق لاہور میں 9 مارچ کو چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ہو گا۔
بیٹر کے زوردار شارٹ نےایمپائر کے منہ کا حلیہ ہی بگاڑ دیا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل…
پاکستان تحریک انصاف کا 24 نومبر کو ہونے والا احتجاج رکوانے کے لیے پس پردہ ملاقاتیں جاری ہیں۔سینیئر صحافی انصار…
سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی گئی۔آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس…
معروف خاتون نجومی باباوانگا نے ۲۰۲۵ سے متعلق خطرناک پیشگوئیاں کر دیں۔۱۹۱۱ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا نے مرنے…
علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…
چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے واضح…