Categories: کھیل

"ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز: "پاکستان کی بھارت پر 68 رنز سے جیت””

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپیئنز نے انڈیا چیمپیئنز کو 68 رنز سے شکست دے دی۔ شرجیل خان کی شاندار کارکردگی کی بدولت انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 243 رنز بنائے، جس کے جواب میں انڈیا چیمپیئنز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنا سکی۔
جب میچ شروع ہوا تو انڈیا لیجنڈ کے کپتان یووراج سنگھ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان چیمپئنز کی جانب سے پہلے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ کامران اکمل نے 77 اور شرجیل خان نے 30 گیندوں پر 72 رنز کی اننگز کھیلی۔ صہیب مقصود نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے پاکستان کی جانب سے شعیب ملک 25 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
انڈیا چیمپئنز کی جانب سے ، پون نیگی، دھول کلکرنی، ،آر پی سنگھ اور انوریت سنگھ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔ 245 رنز کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے انڈیا چیمپئنز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے سریش رائنا نے 52، امباتی رائیڈو نے 39 اور روبن اوتھاپا نے 22 رنز بنائے۔
پاکستان لیجنڈز کی طرف سے شعیب ملک اور وہاب ریاض نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سہیل خان اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ یہ بھی واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا آغاز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوا، جو 18 جولائی تک جاری رہے گا۔ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، اور اس نے پہلے ہی ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا لیجنڈز کو شکست دی ہے۔

web

Recent Posts

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل

مولانا طارق جمیل نے ہیئر ٹرانسپلانٹ کروالیا، ویڈیو وائرل پاکستان کے معروف اسلامی اسکالر اور عالمی شہرت یافتہ مبلغ، مولانا…

44 منٹ ago

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام

فیض حمید کا سیاسی کردار فوج کی روایات کے منافی تھا: سیکیورٹی حکام پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے ایک…

2 گھنٹے ago

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری

علی امین گنڈاپور کا لاہور جلسے کے حوالے سے اہم پیغام جاری پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا نے لاہور جلسے کے حوالے…

2 گھنٹے ago

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار

حکومت لاکھوں پاکستانیوں کو پاسپورٹ نہ ملنے کی ذمہ دار لاہور: حکومت ہزاروں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اور…

2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو

سپریم کورٹ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئینی عدالتوں کا قیام ضروری ہے:بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

2 گھنٹے ago

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟

بھارت چھوڑنے کے بعد ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان نہ آنے کی وجہ بتا دی؟ عالمی شہرت یافتہ تقابلِ ادیان…

2 گھنٹے ago