ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان ہر اکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔سعودی عرب میں ایشین 6 ریڈ بال اور ایشین انڈر 21 چیمپئن شپ میں کامیابی بعد پاکستان ایشین ٹیماسنوکر چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے فائنل تک پہنچا۔
چیمپئن شپ میں کے فائنل میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو تین صفر سے ہرادیا، پہلے سنگل میں پاکستان کے اسجد اقبال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے سنگل میں اویس منیر نےبہتر کھیل پیش کیا لیکن کلر پوٹنگ میں انہوں نے براؤن بال پر فاؤل کرڈالاج جس کے نتیجے میں تھائی پلیئر نے فریم کلیئر کردیا ۔
ڈبلز میں بھی پاکستانی پیئر تھائی لینڈ کوگرا نہ سکا جس کے باعث تھائی لینڈ 4-61، 53-75 اور 26-90 کے اسکور کے ساتھ ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کا حکمران بن گیا۔
پاکستان ٹیم کو شکست پر سلور میڈ ملا ، پاکستان پہلے ایشین 6 ریڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرچکا ہے، پاکستان نے ایشین انڈر 21 میں گولڈ اور سلور میڈل کا عزاز بھی اپنے نام کرچکا ہے۔