کراچی: پاکستان سپر لیگ (PSL) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے کیا۔ ندیم عمر نے سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر بنانے کے فیصلے کو فرنچائز کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ:
"ہم سرفراز کو کبھی چھوڑ نہیں سکتے تھے، وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جان ہیں۔ اب وہ ایک نئے کردار میں ٹیم کا حصہ رہیں گے، جس میں ان کا تجربہ اور قیادت فرنچائز کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔”
ندیم عمر نے امید ظاہر کی کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ معین خان کی جوڑی فرنچائز کے لیے مزید کامیابیاں لے کر آئے گی۔ ان کے مطابق، سرفراز احمد کا کرکٹ تجربہ اور معین خان کی کوچنگ مہارت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مستقبل کے لیے بہترین ثابت ہوگی۔ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تاریخ کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں 2019 میں ان کی قیادت میں ٹیم نے پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتا تھا۔جبکہ 2016 اور 2017 میں گلیڈی ایٹرز نے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
جنوری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا تھا، جس کے بعد پی ایس ایل 9 میں جنوبی افریقا کے رائلی روسو کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم، فرنچائز نے سرفراز کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر شامل کر لیا۔
جیکب آباد (14 مارچ): تاجو دیرو تھانے کی حدود میں غیرت کے نام پر خاتون کے قتل اور بغیر غسل…
میرانشاہ (14 مارچ): جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک بازار میں ایک مسجد کے اندر دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے…
گوجرانوالہ (14 مارچ): انسداد دہشت گردی عدالت نے سب انسپکٹر محمد شفیق کے قتل میں جرم ثابت ہونے پر مجرم…
اسلام آباد (14 مارچ): جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں پہنچا دیے گئے، جو پاسپورٹ…
راولپنڈی (14 مارچ): جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری…
جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ بقلم: کاشف شہزاد وطنِ عزیز قیامِ پاکستان سے لیکر آج تک دشمنوں کی آنکھوں میں بُری…