دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا نقصان اٹھانا پڑا، جارح مزاج اوپنر میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ میتھیو شارٹ کو افغانستان کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد وہ مزید میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
آسٹریلیا نے ان کی جگہ 21 سالہ کوپر کونولی کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے، جو اس سے قبل آسٹریلیا کے لیے 3 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اسکواڈ میں اس تبدیلی کی منظوری دے دی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس اہم میچ سے قبل میتھیو شارٹ کی غیرموجودگی آسٹریلیا کے لیے ایک بڑا نقصان ثابت ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ بحث میں پاکستان تحریک…
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ…
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچا…
ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی اور قابلِ اعتماد بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک بار پھر…