راولپنڈی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آج پاکستان اور بنگلادیش اپنا آخری میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلیں گے، تاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے اور دن بھر مزید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اگر بارش نہ رکی تو میچ کے مکمل ہونے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش دونوں ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں، کیونکہ دونوں نے اپنے ابتدائی دو میچز میں شکست کھائی۔ آج کا میچ صرف رسمی حیثیت رکھتا ہے، تاہم دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کا اچھے انداز میں اختتام کرنے کی خواہاں ہیں۔بنگلادیش کے اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین نے میچ سے قبل کہا کہ "بنگلادیش کی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا، لیکن ہم آخری میچ میں بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے۔”
محمد صلاح الدین نے مزید کہا کہ بنگلادیش کے فاسٹ بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی، تسکین احمد اور حسن محمود جیسے بالرز مستقبل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں. بیٹنگ کمزور رہی، مڈل آرڈر پرفارم نہیں کر سکا، جس کی وجہ سے ٹیم کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ مستقبل میں بنگلادیش کے فاسٹ بالرز عالمی سطح پر نام بنائیں گے، ہمیں اپنے اسکواڈ پر فوکس کرنا ہوگا۔اگر بارش جاری رہی تو امکان ہے کہ میچ مکمل نہ ہو پائے یا کم اوورز تک محدود ہوجائے۔ دونوں ٹیمیں اس صورتحال میں بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی امید کر رہی ہیں تاکہ ٹورنامنٹ کا اختتام مثبت انداز میں کیا جاسکے۔
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…
نارووال: وفاقی وزیر احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ بحث میں پاکستان تحریک…
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ…
آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر طوفان الفریڈ نے شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی مچا…
ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔…
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی اور قابلِ اعتماد بیوروکریٹ ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک بار پھر…