Categories: کھیل

مجھے کوچنگ دیں، ایک سال میں ٹیم کھڑی کر دوں گا۔ سابق بھارتی کرکٹر

کوئی عمران خان کی طرح ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرے؟

نئی دہلی: سابق بھارتی کرکٹر اور یووراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوچنگ کی پیشکش کردی۔پاکستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے میں ہی باہر ہوگئی، جہاں اسے پہلے نیوزی لینڈ اور پھر بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کارکردگی کے بعد سابق پاکستانی کرکٹرز اور تجزیہ کاروں کی جانب سے ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یوگراج سنگھ، جو اپنی کرکٹ اکیڈمی بھی چلاتے ہیں، نے اس تنقید پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے حق میں بیان دیا اور سابق پاکستانی کرکٹرز کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔یوگراج سنگھ نے کہا کہ "مجھے کوچنگ کے لیے ٹیم دیں، میں ایک سال میں ایسی ٹیم کھڑی کرکے دکھاؤں گا جسے سب یاد رکھیں گے۔ بڑے بڑے دعوے کرنا آسان ہے، لیکن میدان میں جاکر کچھ کرنا مشکل۔ سب کچھ جذبے کی بات ہے، میں اپنی اکیڈمی میں روز 12 گھنٹے دیتا ہوں۔ اگر کھلاڑیوں کو صحیح رہنمائی ملے تو وہ بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔”

یوگراج سنگھ نے پاکستانی لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا "وسیم اکرم کو کمنٹری چھوڑ کر پاکستان جا کر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کیمپ لگانا چاہیے۔ میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ کتنے سابق پاکستانی کرکٹرز ٹیم کی مدد کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ ورلڈکپ جیت سکے۔ اگر وہ یہ نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دے دیں۔”انہوں نے مزید کہا کہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے، لیکن میدان میں جاکر مسائل حل کرنا مشکل کام ہے۔ "کیا کوئی عمران خان کی طرح ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی کرے؟ وسیم اکرم، وقار یونس اور شعیب اختر پاکستان کے ٹیلنٹ کے بارے میں بات کر رہے ہیں، جبکہ پاکستان پہلے ہی ٹیلنٹ سے بھرا پڑا ہے۔ آپ لوگوں کو بھی کسی نے شناخت کیا تھا اور کسی کی مدد سے آپ اچھے کرکٹر بنے۔”

یوگراج سنگھ نے تنقید کرنے والے سابق پاکستانی کرکٹرز پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا "مجھے بالکل پسند نہیں کہ کسی بھی ملک کے لوگ اپنے ہی کھلاڑیوں کے بارے میں اس طرح بات کریں۔ ان کھلاڑیوں کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، نہ کہ انہیں نیچا دکھانے کی۔”  واضح رہے کہ یوگراج سنگھ نے 1980-81 میں بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ بعدازاں وہ کوچنگ اور اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فتح کے بعد روہت شرما کامیاب کپتانوں کے کلب میں شامل

دبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں کامیابی حاصل کرکے خود کو کرکٹ کی…

7 گھنٹے ago

سندھ حکومت کا عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دینے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے اپنے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل رواں ماہ کی تنخواہیں اور پنشن جاری کرنے کا…

7 گھنٹے ago

انجکشن محلول بنانے میں غلطی ہوئی۔ وزیر صحت

لاہور: پنجاب کے وزیر صحت سلمان رفیق نے میو اسپتال میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کے باعث ہونے والی…

7 گھنٹے ago

اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں صلح، ملزم جمال ضمانت پر رہا

اسلام آباد: ایف-9 پارک کے قریب خواتین پر تشدد کے کیس میں خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح ہو…

8 گھنٹے ago

میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے مزید ایک مریض جاں بحق، تعداد 2 ہوگئی

لاہور: میو اسپتال کے چیسٹ وارڈ میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہوگئی، جبکہ دیگر…

8 گھنٹے ago

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: حکومت نے اپوزیشن کے احتجاج کو روکنے کی حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری خطاب…

16 گھنٹے ago