پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اگلے راؤنڈ تک جانے کا سفر مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن نہیں۔ نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف دو لگاتار شکستوں کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں اب صرف دیگر میچوں کے نتائج پر منحصر ہیں۔
پاکستان کو 27 فروری کو بنگلا دیش کے خلاف راولپنڈی میں بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں باقی میچز میں بھاری مارجن سے ہارنا ہوگا۔ پیر 19 فروری کو نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والا میچ پاکستان کے لیے فیصلہ کن ہوگا اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے یا بارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے، تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو جائے گا۔ اگر بنگلا دیش نیوزی لینڈ کو شکست دیتا ہے، تو پاکستان کی امیدیں برقرار رہیں گی۔ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں کمزور ضرور ہیں، لیکن کرکٹ غیر متوقع کھیل ہے، اور جب تک حسابی طور پر امید باقی ہے، کچھ بھی ممکن ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں…
چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔…
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے…
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان…
لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے لیے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے…
گوجرانوالہ: گاؤں میں 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی، جسے مبینہ طور پر گلا گھونٹ…