چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے 242 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی بیٹنگ لائن بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی، اور بھارت نے ویرات کوہلی کی شاندار بیٹنگ کے باعث آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔ بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، حارث رؤف۔