چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس مقابلے میں کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر پاکستانی بیٹنگ لائن بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 49.4 اوورز میں 241 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
کستان کو پہلا نقصان 41 رنز پر بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند کا شکار بنے، اس کے بعد امام الحق 10 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 46 رنزبناکرآؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 62 رنزبناکر پویلین لوٹے، طیب طاہر 4 اور سلمان آغا 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نسیم شاہ نے 14 رنز کی اننگز کھیلی، خوشدل شاہ نے 38 اور حارث رؤف نے 8 رنز بنائے۔
پاکستان نے 241 رنز بنائے اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی بولرز بھارتی بیٹنگ لائن کو روکنے میں کامیاب ہو پاتے ہیں یا نہیں۔ کیا پاکستان یہ اسکور ڈیفنڈ کر پائے گا؟ یا بھارت آسانی سے یہ ہدف حاصل کر لے گا؟