دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ دبئی میں ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ کے لیے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے، اور دونوں ٹیموں کے مداحوں کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔
اگر چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو پاکستان کا پلڑا بھارت کے مقابلے میں بھاری رہا ہے۔ دونوں ٹیموں نے اس ایونٹ میں پانچ بار ایک دوسرے کا سامنا کیا، جس میں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 میچ جیتے۔ پاکستان اور بھارت نے پہلی بار 2004 کی چیمپئنز ٹرافی میں ایک دوسرے کے خلاف میدان سنبھالا۔ انگلینڈ کے برمنگھم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ میں انضمام الحق کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ میچ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی بھارت کے خلاف برتری کی بنیاد بنا، اور اس کے بعد بھی دونوں ٹیموں کے درمیان کئی یادگار مقابلے ہوئے۔
2009 کی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا دوسرا ٹاکرا جنوبی افریقہ کے شہر سنچورین میں ہوا، جہاں یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو 54 رنز سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔ 2013 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت تیسری بار آمنے سامنے آئے۔ یہ میچ برمنگھم، انگلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں پہلی بار بھارتی ٹیم نے پاکستان کو شکست دی۔2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت چوتھی بار آمنے سامنے آئے۔ یہ میچ برمنگھم، انگلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں بھارت نے ایک بار پھر بڑی جیت حاصل کی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2017 کا فائنل 18 جون کو اوول، لندن میں کھیلا گیا۔ یہ میچ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی فتوحات میں سے ایک ثابت ہوا۔
چیمپئنز ٹرافی کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دے دیا۔…
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان…
لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے لیے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے…
گوجرانوالہ: گاؤں میں 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی، جسے مبینہ طور پر گلا گھونٹ…
مری: پولیس کے چھاپے کے دوران قتل کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا کر…
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…