دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے بڑا اور ہائی وولٹیج مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کے نتیجے پر پاکستان کی ٹورنامنٹ میں بقا کا انحصار ہے، کیونکہ اگر پاکستان بھارت سے ہار جاتا ہے تو ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرایا۔ اگر پاکستان آج کا میچ ہار جاتا ہے تو اس کے سیمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات ختم ہوسکتے ہیں۔ میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں، اور دنیا بھر میں کروڑوں شائقین کی نظریں اس مقابلے پر مرکوز ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے شروع ہوگ
ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ "پاک بھارت ٹاکرا کرکٹ کی روح ہے، اس میچ کا دباؤ ہی اصل مزہ ہے۔” "ہمیں دلیری سے کھیلنا ہوگا، جیت ہار کرکٹ کا حصہ ہے۔” "ہماری ٹیم متوازن ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ ٹاس سے قبل ہوگا۔” حیران کن طور پر کپتان بابر اعظم نے میچ سے ایک روز قبل نیٹ پریکٹس نہیں کی اور ٹیم ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں حصہ لیا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 ون ڈے میچ ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 3 جبکہ بھارت نے 2 جیتے۔ پاکستان نے اوول میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 135 میچز ہوئے، پاکستان نے 73 اور بھارت نے 57 جیتے، جبکہ 5 میچز بے نتیجہ رہے۔ نیوٹرل وینیو پر پاکستان نے 40 میچ جیتے جبکہ بھارت نے 34 میچ جیتے۔
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے میں آج پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے…
لاہور: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کے لیے گرین شرٹس کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے…
گوجرانوالہ: گاؤں میں 6 سالہ بچی کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد ہوئی، جسے مبینہ طور پر گلا گھونٹ…
مری: پولیس کے چھاپے کے دوران قتل کے ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگا کر…
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…