لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
آسٹریلیا کی ٹیم اپنی باؤلنگ سے انگلینڈ کو کم سے کم اسکور تک محدود رکھنے کی کوشش کرے گی، جبکہ انگلینڈ کی ٹیم بڑا مجموعہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں ہی ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔