بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف میچ میں کسی قسم کا دباؤ نہیں ہوگا، اور ٹیم 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف میچ کو ایک عام کرکٹ میچ کی طرح کھیلیں گے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی ٹیم دبئی میں بھارت کو دو بار شکست دے چکی ہے اور اس بار بھی کامیابی کے لیے پرعزم ہے۔ اس دفعہ ہم دبئی کی کنڈیشنز کو دیکھ کر کھیلنے کی کوشش کریں گے اور بھارت کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ماضی کا حصہ بن چکا ہے، اب پوری توجہ بھارت کے خلاف مقابلے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم اپنی پچھلی غلطیوں کو نہ دہرانے کی کوشش کرے گی تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکے۔ حارث رؤف نے اپنی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف 10 اوورز کا مکمل کوٹہ کر چکے ہیں۔حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ انجری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، کوئی چلتے ہوئے بھی زخمی ہو سکتا ہے، اس لیے ایسی چیزوں کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے ٹیم میں فخر زمان اور صائم ایوب کی عدم موجودگی کو ٹیم کمبینیشن کے لیے نقصان دہ قرار دیا، لیکن ساتھ ہی کہا کہ کچھ نئے کھلاڑی ہیں جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ جب حارث رؤف سے پاک-بھارت میچ کے لیے دبئی میں مہنگے ٹکٹس کی ڈیمانڈ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ مجھے نہیں معلوم، ٹکٹ پاس ہوتے کیا ہیں؟

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

1 گھنٹہ ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

2 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

3 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

19 گھنٹے ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

22 گھنٹے ago

مصطفیٰ عامر قتل کیس: جوڈیشل مجسٹریٹ کا ایدھی حکام کو خط

کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…

22 گھنٹے ago