لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان پسلی کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے، جس کے بعد ان کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کے اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست سے آغاز کیا، اسی دوران فخر زمان پسلیوں کی انجری کا شکار ہو گئے اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ اپنے بیان میں فخر زمان نے کہا کہ "بدقسمتی سے میں چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں، مگر میں گھر سے ٹیم کو بھرپور سپورٹ کروں گا۔ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، اور مجھے فخر ہے کہ میں نے کئی بار قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔”
فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے پر مایوسی کے بجائے مضبوط کم بیک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ "یہ ابھی شروعات ہیں، میری واپسی بہترین ہوگی۔” فخر زمان کے باہر ہونے کے بعد امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، اور آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے نام کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پاکستانی شائقین کو اب امید ہے کہ ٹیم امام الحق کی شمولیت کے ساتھ مزید مضبوط ہو کر چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔