آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز آج سے ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ تاہم اس بڑے میچ سے قبل کیویز کو یہ بڑا دھچکا لگا ہے جب فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں اتوار کو کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاؤں کی چوٹ کے باعث چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہو گئے۔فرگوسن کو بالنگ اسپیل کے دوران دائیں پاؤں میں درد محسوس ہوا، جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ میڈیکل پینل کے مطابق فرگوسن ٹورنامنٹ کے لیے فٹ نہیں ہوں گے۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے فرگوسن کی انجری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری بولنگ لائن کا اہم حصہ تھے اور ان کے باہر ہونے سے ٹیم کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے فرگوسن کی انجری کے بعد فاسٹ بولر کائل جیمیسن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ جیمیسن گزشتہ 10 ماہ سے کمر کی فریکچر کے باعث کرکٹ سے دور تھے۔
اس سے پہلے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر بین سیئرز بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے تھے۔ چیمپئنز ٹرافی میں اب تک کئی اہم کھلاڑی زخمی ہو کر میگا ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں، جن میں پاکستان کے صائم ایوب، بھارت کے جسپرت بمراہ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور دیگر 4 کینگرو کھلاڑی شامل ہیں۔
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…
کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ ڈی…
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے تیسرے میچ میں آج جنوبی افریقہ اور افغانستان کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل…
بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، 10 ویں جماعت کی طالبہ اسکول جاتے ہوئے دل…
مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں گزشتہ ہفتے 50 لاکھ 32 ہزار 169 زائرین نے حاضری دی، جن میں لاکھوں زائرین…