حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل دعویٰ گردش کر رہا ہے کہ مشہور اینی میٹڈ سیریز "دی سمپسن” نے پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی 2025 جیتنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ اس دعوے کے ساتھ کچھ تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں دی سمپسن کے کرداروں کو پاکستان کی کرکٹ جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ دی سمپسن کے حوالے سے اس طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت، کملا ہیرس کی کامیابی، اور دیگر عالمی واقعات سے متعلق پیشگوئیوں کا دعویٰ کیا جاتا رہا ہے۔
تاہم، تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دی سمپسن میں پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔ بلکہ، جو تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں وہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تخلیق کی گئی ہیں۔ ان کا اصل سیریز سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں محض وائرل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
دی سمپسن سیریز کو بعض اوقات مستقبل کی درست پیشگوئیوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے، کیونکہ ماضی میں ان کی کہانیوں میں کچھ ایسے واقعات دکھائے گئے جو بعد میں حقیقت میں رونما ہوئے۔ مثلاً ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی پیشگوئی، کملا ہیرس کے نائب صدر بننے کی پیشگوئی (شبیہاتی لباس) اور لاس اینجلس میں آگ لگنے کی پیشگوئی۔ لیکن یاد رکھیں کہ ان میں سے کئی "پیشگوئیاں” محض اتفاقات ہیں، اور کچھ کو بعد میں تبدیل شدہ تصاویر اور سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا، اور قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے ٹاپ فور میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے گروپ میں بھارت، انگلینڈ، اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ آسٹریلیا، جو عام طور پر فیورٹ سمجھا جاتا ہے، اس بار چار بڑے کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہو سکتا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری 2025 کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو شیڈول ہے۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…