کراچی: نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے بولرز کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہم 280 رنز اسکور کرنا چاہتے تھے، لیکن کیوی بولرز نے ہمارے بیٹرز پر دباؤ برقرار رکھا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز بنائے لیکن نیوزی لینڈ نے یہ ہدف 46 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
محمد رضوان کا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی فیلڈنگ بہتر کرنے کی ضرورت ہے، یہ ہمارا کمزور پہلو رہا ہے اور نیوزی لینڈ کے بولرز نے بہترین کارکردگی دکھائی اور ہمارے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ ہماری ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے زبردست پرفارمنس دی، جو چیمپئنز ٹرافی کے لیے خوش آئند ہے۔ فائنل میں ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ سے کامیابی حاصل ہوئی۔
پاکستان کو اب اپنی خامیوں پر کام کرنا ہوگا، کیونکہ 19 فروری سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بھی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…