Categories: کھیل

چیمپئنز ٹرافی فاتح ٹیم کی انعامی رقم کیا ہو گی۔ آئی سی سی نے بتا دیا

دبئی: (اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی کے مطابق اس ایڈیشن میں انعامی رقم میں 53 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس سے مجموعی رقم 69 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق، چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو 22 لاکھ 40 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ رنر اپ ٹیم 11 لاکھ 20 ہزار ڈالر کی حقدار ہوگی۔ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دونوں ٹیموں کو 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔

علاوہ ازیں گروپ مرحلے میں ہر جیت پر 34,000 ڈالر، پانچویں اور چھٹے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر جبکہ ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی ٹیموں کو1 لاکھ 40 ہزار ڈالر اور ہر ٹیم کو شرکت کے لیے 1 لاکھ 25 ہزار ڈالر دیے جائیں گے

یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025، 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان کی میزبانی میں ہوگی، جو 1996 کے بعد ملک میں پہلا آئی سی سی ٹورنامنٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، جبکہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، جو دو گروپوں میں تقسیم ہوں گی۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ شائقین کرکٹ کو ایک سنسنی خیز ایونٹ کی توقع ہے، جہاں دنیا کی بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

10 گھنٹے ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

10 گھنٹے ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

10 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

11 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

1 دن ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

1 دن ago