پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں حصہ لینے والے مزدوروں کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا، جہاں ورکرز کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔ تقریب میں 700 سے زائد مزدوروں کو مدعو کیا گیا، جن کے لیے خصوصی طعام کا اہتمام کیا گیا۔ محسن نقوی نے مزدوروں کی دن رات کی محنت کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ چیئرمین پی سی بی نے مزدوروں کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والے میچ کو دیکھنے کی دعوت بھی دی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا: "آج کے اصل مہمان خصوصی وہ مزدور ہیں جنہوں نے انتھک محنت کرکے نیشنل اسٹیڈیم کی تعمیر نو مکمل کی۔ لوگ سوشل میڈیا پر کہتے تھے کہ اسٹیڈیم نہیں بنے گا، مگر آج ہم نے ثابت کر دیا کہ ہم جیتے ہیں اور وہ لوگ ہارے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مزید بہتری کے لیے کام چیمپئنز ٹرافی کے بعد کیا جائے گا۔” لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں ترقیاتی کام جاری رہیں گے، جبکہ کراچی اسٹیڈیم میں بھی ٹرینچ اور اسٹیڈیم کا اینگل بہتر بنایا جائے گا۔”
محسن نقوی نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ وہ قومی ٹیم پر اعتماد رکھیں اور ان کی مکمل سپورٹ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں اور جلد اچھے نتائج دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں محمد رضوان، ٹیم اور سلیکشن پر مکمل بھروسہ ہے اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ ٹیم میدان مارے گی۔
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…
کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…