لاہور (اسپورٹس ڈیسک) – پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے، جس کے باعث انہیں سیریز کے بقیہ میچز سے باہر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عاکف جاوید کو حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ عاکف جاوید بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ہیں اور اپنی رفتار اور سوئنگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہیں ٹرائی نیشن سیریز کے بقیہ میچز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔حارث رؤف کی انجری کی نوعیت کے بارے میں مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔