Categories: کھیل

قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل، آج وزیراعظم افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف جدید سہولیات سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم کا  آج شام سات بجے افتتاح کریں گے۔  جہاں عوام کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں معروف گلوکار علی ظفر، عارف لوہار اور آئمہ بیگ اپنی پرفارمنس سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی آج وطن واپسی پر بغیر آرام کیے اسٹیڈیم پہنچے اور تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ افتتاحی تقریب کو نئے قذافی اسٹیڈیم کے شایانِ شان بنایا جائے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستان کے لیے فخر کا مقام ہے کیونکہ جدید طرز کا قذافی اسٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے اس کامیابی کو پی سی بی، ایف ڈبلیو او، نیسپاک، کنٹریکٹرز اور دیگر تمام ورکرز کی محنت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام 8 اکتوبر 2024 کو شروع کیا گیا تھا، جسے صرف چار ماہ میں مکمل کیا گیا۔ اس دوران اسٹیڈیم کو مکمل طور پر منہدم کرکے دوبارہ تعمیر کیا گیا، تاکہ اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈھالا جا سکے۔اسٹیڈیم میں شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش 35 ہزار کر دی گئی ہے۔  ہر انکلوژر میں نئی اور آرام دہ کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔ گراؤنڈ میں 480 ایل ای ڈی فلڈ لائٹس لگائی گئی ہیں، جو رات کے میچز کو مزید شاندار بنائیں گی۔ شائقین کو گراؤنڈ کا واضح نظارہ دینے کے لیے جنگلہ ہٹا دیا گیا ہے اور کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے جدید ڈریسنگ رومز، ہاسپٹیلٹی باکسز اور وی آئی پی انکلوژرز تیار کیے گئے ہیں۔

افتتاح کے بعد یہ اسٹیڈیم تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچز کے لیے تیار ہوگا، جس میں پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اسٹیڈیم کی جدید سہولیات کھلاڑیوں اور شائقین کو ایک شاندار تجربہ فراہم کریں گی۔

MYK News

Recent Posts

چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…

10 گھنٹے ago

بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں، 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے: حارث رؤف

دبئی: پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف…

10 گھنٹے ago

بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے خفیہ شادی کرلی، دلہا کون ؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے اپنے دیرینہ دوست ٹونی بیگ کے ساتھ خفیہ طور…

10 گھنٹے ago

محمد عامر نے شاہین آفریدی کے بولنگ ایکشن کی خامی کی نشاندہی کر دی

کراچی: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم کے اسٹار پیسر شاہین شاہ آفریدی کے بولنگ ایکشن میں…

11 گھنٹے ago

پاکستان میں فحش مواد تک رسائی کی روزانہ دو کروڑ کوششیں ہوتی ہیں۔ پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں روزانہ تقریباً دو کروڑ…

1 دن ago

اروشی روٹیلا نے فلم ‘ڈاکو مہاراج’ میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے کتنا معاوضہ لیا۔

بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور فلم ڈاکو مہاراج میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس…

1 دن ago