انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2024 کی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیا ہے، جس میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں اوپنر صائم ایوب، تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی، اور حارث رؤف شامل ہیں، جنہوں نے شاندار کارکردگی کی بدولت یہ مقام حاصل کیا۔
اس ٹیم میں سری لنکا کے چار کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ چیرتھ اسالنکا کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری کوشل مینڈس ادا کریں گے۔ مڈل آرڈر بیٹنگ میں سری لنکا کے پاتھم نسانکا اور اسپن بالنگ کے شعبے میں ونندو ہسرنگا بھی اس ٹیم کا حصہ ہیں۔
افغانستان کے تین کھلاڑی بھی اس ٹیم کا حصہ بنے ہیں، جن میں رحمان اللہ گرباز، عظمت عمرزئی، اور اے ایم غضنفر شامل ہیں۔
حیران کن طور پر بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، اور بنگلادیش جیسی بڑی ٹیموں کے کسی کھلاڑی کو ٹیم آف دی ایئر میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ ٹیم آئی سی سی نے سال 2024 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی بنیاد پر منتخب کی ہے۔
چاہت فتح علی خان کے ساتھ وائرل ویڈیو: متھیرا کی جانب سے سخت ردعمل معروف ماڈل اور اداکارہ متھیرا نے…
خواتین کے ووٹوں نے 226 حلقوں میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، فافن رپورٹ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک…
منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور سمیت 14 افراد بے گناہ قرار کراچی:کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کے…
پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، عالمی بینک عالمی بینک کے جنوبی…
جرمن شہری نے پانی کے اندر 120 دن گزار کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا جرمنی سے تعلق رکھنے والے…
سیف علی خان کی میڈیکل رپورٹ نے کئی سوالات اٹھا دیے بالی ووڈ کے اداکار سیف علی خان پر ان…